عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

عراق کی ریاست نے نینوا میں موجود امریکی فوجی ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق کے سلامتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست نینوا میں موجود مخمورا نامی امریکی فوجی اڈے پر دو میزائل داغے گئے ہیں جس کے فورا بعد امریکی جنگی جہاز فضا میں پرواز کرتے نظر آئے تاہم ابھی تک حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں،قابل ذکر ہے کہ یہ حملے الحشد الشعبی کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی ڈرون حملوں کے ردعمل میں ہوئے ہیں ،الحشد الشعبی نے اتوار کی شام کو مغربی عراق میں واقع القائم علاقے میں اس تنظیم کے فوجی ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ دار صہیونی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  امریکی فوج اس کی پشت پناہی کرتی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین