Code : 3045 37 Hit

یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت دفاع پر میزائل حملہ

یمن میں عبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ مأرب میں ان کی وزارت دفاع کے ہیڈکواٹر پر میزائل حملہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:بلقیس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں عبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ مأرب میں ان کی وزارت دفاع کے ہیڈکواٹر پر   میزائل حملہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مستعفی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ انصار اللہ نے ان کی وزارت دفاع کے ہیڈکواٹر پر   میزائل حملہ کیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق آج دوپہر کے آس پاس وزارت دفاع سے وابستہ فوجی اڈے پر ایک راکٹ  لگا جس سے آپریشن روم کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یمن کے غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ  آج سہ پہر میں صحن الجن اڈے پر متعدد دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں  نیز کچھ ذرائع ابلاغ نے الزام لگایا گیا ہے کہ یمنی تنظیم  انصاراللہ نے یہ حملہ کیا ہے۔
 تاہم یمنی قومی نجات کی حکومت کہ  انصاراللہ بھی جس کا  ایک حصہ ہے ، نے اس حملے کے سلسلہ میں کسی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے  اور نہ ہی اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یادرہے کہ تین ماہ قبل  بھی  مستعفی حکومت کے زیر کنٹرول ائیر فیلڈ کو بھی ایک نامعلوم راکٹ حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا  گیاتھا جس میں منصور ہادی حکومت بھاری مقدار میں جانی اور مالی نقصان ہوا تھا اور کچھ سینئر فوجی اہلکاربھی  ہلاک ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ صحن الجن اڈا شہر مأرب کے شمال میں واقع ہے اور اس کا شمارمرکزی یمن کے  مضبوط فوجی اڈوں میں ہوتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम