شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل ہوا  جس کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کے صوبے دیرالزور  میں واقع العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی راکٹ لگے جس سے وہاں آگ لگ گئی جبکہ امریکی فوجی اس آیل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق اس آئل فیلڈ میں موجود امریکی فوجیوں نے آگ پر قابو پا لیا  نیز اس حملے کے جواب میں اس جگہ پر حملہ کیا جہاں سے راکٹ فائر ہوا تھا۔
رپورٹ ملنے تک اس حملے میں کسی طرح کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی، اس حملے کے بعدامریکی ڈرون اس آیل فیلڈ کے اوپر اڑان بھرتے دیکھے گئے، یادرہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کے دست راست سمجھے جانے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دسمبر 2017 میں شکست کے بعد، امریکہ نے اس گروہ کی جگہ سنبھال لی ہے اور اسی وقت سے شام کے تیل کو لوٹ رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ پچھے کچھ سال سے مغربی ایشیا اور خاص طور پر شام میں عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا اور انکے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین