عراق میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر میزائل حملہ

عراق میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر پانچ میزائل مارے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے عین الاسد علاقہ میں واقع امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر پانچ میزائل مارے گئے ہیں،ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،عراقی فوج کے ذرائع ابلاغ نے بتایا  ہےکہ میزائل حملے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہواہے،قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے گذشتہ سال نئے عیسوی سال کی آمد کےموقع پر عین الاسد اڈے کا دورہ کیا، ٹرمپ کے مشیرمائیک پینس  نے بھی کچھ دن پہلے ہی بغداد کے عہدیداروں سے ملاقات کیے بغیرعین الاسد کا دورہ کیا ہے،یاد رہے کہ عین الاسد کو نشانہ بنانے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب عراقی شہروں میں ان دنوں ہنگامہ برپا ہو رہا ہے ، بہت سارے مبصرین ان کے پیچھے امریکیوں سمیت کچھ غیر ملکیوں کا ہاتھ دیکھ رہے ہیں،عراقی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے اور پارلیمنٹ میں نئے وزیر اعظم کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین