Code : 4024 5 Hit

مسافر برادر طیارے کے ساتھ شرارت فضائی دہشتگردی ہے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فضائی کوریڈور میں امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے ایرانی ایئرلائنوں کے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنا فضائی دہشتگردی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلی بار ایسا نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اس شیطانی اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی ایران دشمن پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں ، صدر ایران نے کہا امریکا کے پاس صرف ایک راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ حق ، قانون ، سمجھوتے اوراصولوں پر عمل درآمد اور ایران کے عوام کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرے ۔
ایرانی کےصدر حسن روحانی نے شہری ہوابازی کے عالمی ادارے ایکاؤ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت کی اس کے اس دہشتگردانہ اقدام پر سرزنش کریں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کی امریکیوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایران کے خلاف ایک قرارداد پاس کرانے کے لئے صبح سے شام تک دلالی کرتے ہیں تاہم انھیں اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی اور اگر وہ اس میں کامیاب بھی ہوجائیں گے تو ایران انھیں منھ توڑ جواب دے گا۔
ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ دشمن ایران کے اقتصاد کو درہم برہم اور اقتصادی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنی ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں اور افواہوں کو ناکام بنا دیں گے۔
قابل ذکرہے کہ امریکہ کو جب ہر میدان میں ایران سے شکست ہوگئی تو اس نے اچھوی حرکتیں کرنا شروع کیں اور تہران سے بیروت جانے والے مسافر بردار جہاز کو شام کی فضائی حدود میں ہراساں کرنے کی کوشش کی  جس کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی۔

سحر



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین