Code : 3246 48 Hit

فائرنگ ذرا کم کرنا،استپال میں بیڈوں کی ضرورت ہے؛امریکی شہر بالٹیمور کے میئر کی اپیل

امریکہ کے شہر بالٹیمور کے میئر نے شہر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے پر کم گولی کم چلائیں کیونکہ اسپتالوں میں بیڈوں کی کورونا کے مریضوں کے لیے ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:سی بی ایس چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بالٹیمور سٹی کے میئر جیک ینگ نے شہر یوں سے اپیل کی ہے  کہ وہ جرائم پیشہ ورانہ تشدد بند کریں کیونکہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے بیڈوں کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کے لئے  اسپتالوں کے بیڈوں کو ان افراد کو نہیں دے سکتے جو بلاوجہ گولی لگنے سے زخمی ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمیں بیڈوں کی ضرورت ان لوگوں کے لئے ہوتی ہے جن کو کورونا وائرس ہے۔
واضح رہے کہ بالٹیمور ان امریکی شہروں میں سے ایک ہے جہاں اعلی سطح پر مجرمانہ تشدد ہوتا ہے ، گذشتہ منگل کو بھی وہاں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یادرہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8666 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 52،400 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف  امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی بیماری کی وجہ سے 120 نئی اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد ریاستہائے متحدہ میں اس وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 673 ہوگئی ہے۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम