Code : 2353 44 Hit

امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں لاکھوں عزاداروں کا اجتماع

ایک اندازے کے مطابق رواں سال پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، امام حسن علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی منابست سے دنیا بھر سے کم و پیش 30 لاکھ زائرین روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے۔

ولایت پورٹل:فرزند رسول اکرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے ،علاوہ ازیں خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں جلوس ہائے عزا کا بھر پور طریقے سے انعقاد کیا گیا،واضح رہے کہ صفرکے آخری ایام عزا کی مناسبت سے لاکھوں زائرین مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر پہنچے ہیں،ایران کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل سفر کرکے حرم امام رضا علیہ السلام پہنچ چکے ہیں اورشہر بھر میں عزادار دستوں کی وجہ سے پیر رکھنے کی جگہ تک نہیں ہے،حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں علماء کرام مختلف زبانوں میں رسول اکرم صلی اللہ عیہ وآلہ وسلم، امام حسن اور امام رضا علیہم السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے احادیث مبارکہ اور فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں،مشہد مقدس کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر عزاداروں کے دستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب گامزن ہیں،واضح رہے کہ مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف جانے والی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں،دوسری جانب مقدس شہر قم میں بھی ہزاروں سوگوار رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، امام حسن اور امام رضا علیہم السلام کی یاد میں عزاداری کر رہے ہیں،یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال اٹھائیس صفر کو رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے پیارے نواسے حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم شہادت جبکہ تیس صفر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ایران بالخصوص مشہد مقدس کا رخ کرتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق رواں سال پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، امام حسن علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی منابست سے دنیا بھر سے کم و پیش 30 لاکھ زائرین روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम