الجزائر کے صدر کے نام سعودی بادشاہ کا پیغام

سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس ملک کے صدر سے ملاقات کی اور سعودی بادشاہ کا پیغام ان تک پہنچایا۔

ولایت پورٹل:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی،الجزائر کے صدر نے اپنے فیس بک پیج پرنشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے،ملاقات کے دوران الجزائر کے صدر نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے ریاض کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
رائے الیوم اخبار کے مطابق  بن فرحان نے الجزائر کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل دونوں ملکوں کے لیے خاص طور پر مشترکہ عرب ایکشن ، پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے موقف میں ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے الجزائر کے صدر کو سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دونوں ممالک کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے ایک پیغام پہنچایا ہے،واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا الجزائر کا اچانک دورہ اس وقت ہوا جبکہ اس  ملک نے حال ہی میں مراکش سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لاپڈ کے حالیہ دورہ مراکش اور الجزائر کے خلاف ان کے ریمارکس نے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کو جنم دیا ، اس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں رمطان لعمامرهن ے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر مراکش کی یکطرفہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرتا اور یہ واضح ہے کہ مراکش نے ان اصولوں کو چھوڑ دیا ہے جو الجزائر کے مراکش کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین