Code : 3540 5 Hit

صیہونیوں کے ہاتھوں ذہنی معذور فلسطینی جوان شہید

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے کے باب العسباط علاقے میں ایک ذہنی طور پر معذور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے کے باب العسباط میں ایک ذہنی طور پرمعذور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقامی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج نے اس نوجوان کا تعاقب کیا اور اسے نشانہ بنایا پھر یہ دعویٰ کیا کہ  ذہنی طور پر بیمار اس نوجوان  کے پاس سرد  اسلحہ تھا اور وہ صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق نوجوان فلسطینی شدید خون بہہ جانے اور زخموں تاب نہ  لاتے ہوئےشہید ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ ذہنی طور پر پسماندہ نوجوان کی فائرنگ کے اعتراف کے دوران صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ آخر میں یہ پتا چلا کہ فلسطینی نوجوان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔
ادھر جمعہ کی شام  کو  صیہونیوں نے مغربی پٹی میں بھی ایک فلسطینی کو شہید کردیا تھا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین