Code : 2530 53 Hit

ملانیا اور ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں الگ الگ رہتے ہیں :سی این این

سی این این کے ایک امریکی رپورٹر نے امریکی صدر کی اہلیہ کی شخصیت کی خصوصیات کے بارے میں لکھی جانے والی اپنی کتاب لکھا ہے کہ میلانیا وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے الگ رہتی ہیں۔

ولایت پورٹل:سی این این نیوز رپورٹر کیٹ بینیٹ نے امریکی صدر میلانیا ٹرمپ کی اہلیہ کے بارے میں اپنی  کتاب میں ان  کی کچھ اخلاقی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ میلانیا ایک خاموش شخصیت ہیں جو پریس انٹرویو نہ دینے کو ترجیح دیتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنے محافظوں سے بات کرتی ہیں نیز وہائٹ ہاؤس میں بھی ان کا اپنا الگ حصہ ہے،تاہم ، کتاب کے ایک حصے میں یہ بھی  ذکر کیا گیا ہے کہ میلانیا ایک عام آدمی ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس کے عملے کے ساتھ دوستانہ سلوک کرتی ہیںکتاب میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ میلانیا اپنے شوہر سے الگ زندگی بسر کرتی ہیں ،وہ وہائٹ ہاؤس کی تیسری منزل پر رہتی ہیں جہاں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کا کمرہ  تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ پہلی منزل  پر وہائٹ ہاؤس کے مرکزی کمرے میں آرام کرتے ہیں،کتاب کے مصنف نے اشارہ کیا ہے کہ ملانیا اور ٹرمپ کی دوری ہی سبب بنی ہے کہ وہ اب تک ازدواجی زندگی میں جڑے ہوئے ہیں اگر وہ ایک ساتھ رہتے تو اب تک طلاق ہوچکی ہوتی،کیٹ بینیٹ نے اپنی کتاب کا نام Free Melaniaرکھا ہے ،یہ عام طور پر وائٹ ہاؤس کے اندرونی معاملات میں بارے میں لکھتے رہتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین