Code : 4036 7 Hit

بن زائد کی امریکی فوج کے سیکریٹری سے ملاقات

ابو ظہبی کے ولی عہد بن زائدنے امریکی فوج کے سکریٹری سے ملاقات کی اور فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وام کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی  کےولی عہد شہزادہ محمد بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے البطین محل میں امریکی فوج کے سکریٹری ریان مک کارتی سے ملاقات کی، رپورٹ کے مطابق ، دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین دوستانہ تعلقات اور مضبوط تعاون اور اس تعاون کو بڑھانے کے طریقوں بالخصوص دفاعی اور عسکری امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ  متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے نائب چیئرمین سیف بن زاید آل نهیان اور وزیر داخلہ ، زائد بن ہمدان بن زائد آل نہیان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر خالدون خلیفہ المبارک اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ کے نمائندے محمد مبارک المزروی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور دفاع کے کمانڈر ابراہیم ناصر محمد العلوی اور متحدہ عرب امارات کی زمینی فورس کے کمانڈر ، صالح محمد صالح مجرن العامری بھی موجود تھے۔
یادرہے کہ حال ہی میں  خلیج فارس کے عرب ممالک جانے والے امریکی عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ سینٹکام دہشتگرد گروہ کے کمانڈر کینتھ میک کینزی سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے لئے قطر ، کویت ، بحرین ، اردن ، شمال مشرقی شام ، لبنان اور عراق کے دورے پر گئے تھے جس سے امریکہ کا مقصد عرب ریاستوں کے درمیان اختلاف ڈالنا اور اپنے مفادات حاصل کرنا ہے نیز مغربی پٹی کے صیہونی علاقوں کے سالتھ الحاق  کے لیےامریکہ اور صیہونی ریاست کے حامی خلیجی ممالک کے حکمرانوں کی حمایت اور فنڈ حاصل کرنا ہے تاکہ اس طرح مزاحمتی طاقتوں کے خلاف مزید پروپگنڈہ کیا جاسکے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین