Code : 2820 23 Hit

خطہ کے تمام فریق امریکہ اور ایران کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پرہیز کریں :جاپانی وزیر اعظم

جاپانی وزیر اعظم نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے کوشش کرنے کی تاکید کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور ایران کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پرہیز کریں ۔

ولایت پورٹل:کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ایک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تفصیلات کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے،جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض سے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے کوشش کرنے کی تاکید کرتے ہوئے  تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور ایران کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پرہیز کریں،جاپان کے  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آبے نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے  تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   خطے میں فوجی تنازعہ کے دنیا بھر کے ممالک پر شدید اثرات پڑیں گے،جاپانی عہدیدار کے مطابق  دونوں فریقین نے ملاقات کے دوران  اتفاق کیا کہ مشرق وسطی میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،آبے نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ مشرق وسطی میں فوجی تنازعہ عالمی امن اور استحکام پر بہت برا اثر ڈال سکتا ہے،انھوں نے مزید کہ میں تمام متعلقہ ممالک سے اس صورتحال کےسلسلہ میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں،بن سلمان نے بھی اس ملاقات میں  جاپان کے مشرق وسطی میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہے،یادرہے کہ آبے نے گذشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سلمان سے بھی ملاقات کی تھی،قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقاتیں جاپانی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں ہورہی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین