Code : 2043 18 Hit

ایران اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور بینکنگ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولایت پورٹل:ایران اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ نے ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی،اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ جاپان کا دورہ مکمل کرکے ملیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ملیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات اور گفتگو کی،اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات میں اقتصادی ، تجارتی اور بینکنگ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملیشیا کے وزیراعظم کے دورہ تہران کے بارے گفتگو کی گئی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम