ولایت پورٹل:العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری، سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ اور غزہ میں اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ زاہر جبارین نے اتوار کو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ساتھ بیروت میں ملاقات اور گفتگو کی۔
لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ حماس تحریک کے عہدیداروں کی ملاقات میں، انہوں نے خطے، فلسطین اور لبنان کی تازہ ترین سیاسی اور میدانی صورتحال نیز غزہ اور مغربی کنارے میں حالیہ لڑائی کے ساتھ ساتھ وہاں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو حالیہ صورتحال کی روشنی میں آگے بڑھنا چاہیے۔
علاوہ ازیں حماس اور جہاد اسلامی نے بیروت میں اپنے وفود کی ملاقات کے بعد دونوں تحریکوں ایک مشترکہ بیان میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک وسیع عوامی منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا، اس بیان کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری اس تحریک کے وفد کے سربراہ تھے اور اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ بھی اس تحریک کے وفد کے سربراہ تھے۔
ا
حماس کے اعلی عہداروں کی سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے بیروت میں لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حس نصراللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

wilayat.com/p/9007
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین