ایرانی پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات،افغانستان سمیت متعدد علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال

پاکستانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی اور افغانستان کے لیے مربوط نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے جمعرات کی شام کو تہران میں ملاقات کی،پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ٹوئٹر پر لکھا کہ میں آج تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے مل کر خوش ہوں اور انہیں مبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے علاقائی سلامتی اور افغانستان کے لیے مربوط نقطہ نظر ، سلامتی ، استحکام اوراس ملک میں ایک جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے تفصیلی گفتگو کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین