اسلامی امت صیہونی دشمن سے لڑنے کی ذمہ داری پوری کرے:اسماعیل ہنیہ

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی رات کہاکہ یہ وقت ہے کہ امت اسلامیہ صیہونی دشمن سے لڑنے کی ذمہ داری پوری کرے۔

ولایت پورٹل:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے یہ ریمارکس استنبول میں یروشلم کے علمبرداروں کے 12ویں سربراہی اجلاس میں کیے، جس کا اہتمام یروشلم اور فلسطین کی حمایت کرنے والے عالمی اتحاد نے کیا تھا۔
 انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی عوام، خطے اور امت اسلامیہ کی امنگوں کا احاطہ کرنے والے تغیرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی غاصبوں کے ساتھ تاریخی جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے اور امت مسلمہ کو نہ صرف یہودیت کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بلکہ بے گھر ہونے والوں کی آزادی اور ان کی وطن واپسی کے لیے بھی ایک جامع منصوبہ بنانا چاہیے۔
 انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کی شراکت حقیقی شراکت ہے اور امت نے فلسطین اور یروشلم کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑا، اس تحریک کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، ہنیہ نے تاکید کیکہ قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دھاروں اور امت اسلامیہ کے مختلف طبقات کی شرکت کے ساتھ ایک متحدہ محاذ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک  کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے اس طرح کے اقدام سے اسلامی امت کمزور اور دشمن مضبوط نہیں ہوگا، ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام، خطے اور دنیا کی امنگوں کے گرد اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسے حماس فلسطینی کاز اور اسلامی امہ کے مفاد میں مثبت پیش رفت سمجھتی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین