ولایت پورٹل:سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے بلڈوزرز نے آج (بدھ) صبح القدس کے مشرق میں ابودیس علاقہ میں القدس یونیورسٹی کے قریب تجارتی مراکز کو تباہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بلڈوزروں نے القدس یونیورسٹی کے کلب کی ایک دیوار کو بھی تباہ کردیا۔
صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح صیہونی جیل میں ایک قیدی کی ماں ایمان الاور اور اس کے بیٹے جبرل کو گرفتار کیا۔
فلسطینی قیدی کی والدہ اپنے بچے کی عیادت کے لئے آج نقیب جیل جانے والی تھیں جنھیں قریب چار ماہ سے ان کے بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس خاتون کے شوہر کو بھی تقریبا تین ہفتوں سے حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
صیہونیوں کی بیت المقدس میں وسیع پیمانہ پر تباہی؛فلسطینی قیدی کی ماں گرفتار
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں نے بیت المقدس میں وسیع پیمانہ پر فلسطینی مراکز کو مسمار کیا ہے۔

wilayat.com/p/3671
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین