Code : 3265 61 Hit

ایک ٹویٹ کرنے پر مسجد قبا کے خطیب آل سعود کے عتاب کا شکار

سعودی حکام نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب صالح المغامسی کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:مسجد قبا کے خطیب نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ میں 20جی سربراہی کانفرانس کو بہترین انداز میں منعقد کرنے پر حرمین شریفین کے خادمین اور اپنے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ  بلا کو دور کرنے کے تین طریقے ہیں جن میں اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرنا، استغفار اور عفو و بخشش اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔
اگرچہ المغامسی نے کچھ ہی دیر میں اپنے اس ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا اور دوسری ٹوئیٹ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا کہ قیدیوں کی آزادی سے ان کی مراد معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہیں۔
 تاہم تب تک وہ سعودی حکومت پر اعتراض کرنے کے جرم سے اپنے عہدہ سے ہاتھ دھو چکے تھے۔

مہر


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम