مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی؛1صیہونی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی ایک صہیونی باشندے کو کار کے ذریعہ ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیاگیا۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح محلے کو صہیونی آباد کاروں نے نشانہ بنایا، ان حملوں کے بعد عبرانی زبان کے ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے محلے میں شہادت طلبانہ  کارروائی کی اطلاع دی۔
 عبرانی ذرائع کے مطابق اس شہادت طلبانہ کارروائی میں شیخ جراح محلے میں ایک صہیونی آباد کار کو گاڑی کے ذریعہ ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیاگیا،یادرہے کہ  یہ کارروائی اسرائیلی غاصبوں کے حالیہ جرائم بالخصوص نابلس شہر میں تین فلسطینی مجاہدین کے قتل کے ردعمل میں کی گئی۔
درایں اثنا فلسطینی نوجوانوں نے دھمکی دی کہ وہ اس جرم کا منہ توڑ جواب دیں گے اور یقینی طور پر شہداء کے خون کو رائگاں نہیں جانے دیں گے، تاہم  ابھی تک اس کاروئی کو کرنے والے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
یادرہے کہ  ہفتے کی رات درجنوں صیہونی آباد کاروں نے قابض فوج کی حمایت سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں مقیم فلسطینیوں پر حملہ کیا، آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت اور حمایت میں فلسطینی شہریوں، ان کی گاڑیوں اور گھروں پر پتھراؤ کیا ، اس کے علاوہ فوج نے آباد کاروں کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا، اس حملے میں ایک معمر فلسطینی خاتون زخمی ہوئیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین