شہادت ہماری عزت ہے، ہم قتل ہونے سے نہیں ڈرتے؛شہید فخری زادہ کی شہادت پر حزب اللہ کا رد عمل

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایرانی جوہری سائنسدان "محسن فخری زادہ" کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور مزید کہا کہ ایران اس دہشت گردی کی کارروائی کا جواب دے گا۔

ولایت  پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق  حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابق  شیخ نعیم قاسم نے امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے ذریعہ اس جوہری سائنسدان کے قتل پر رہبر معظم ایرانی  وزارت دفاع ،سپاہ پاسداران اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس دہشت گردی کی کارروائی کو ایران ، آزاد زون اور فلسطین کے خلاف جنگ کا حصہ قرار دیا اور کہاکہ ہم اس شرمناک جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور ایرانی متعلقہ حکام کے ردعمل کو مناسب سمجھتے ہیں لیکن بہرحال  شہادت ہماری عزت ہے اور قاتلانہ حملے ہمیں متزلزل نہیں کرتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  حزب اللہ نے اپنے تیار کردہ منصوبے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں  جن میں یہ بھی شامل ہے کہ لبنان سامراجی طاقتوں کی پیروی نہیں کرےگا چاہے وہ امریکہ ہو یا اس علاوہ کوئی اور،انھوں نے کہا کہ حزب اللہ پر تمام دباؤ بہت ساری کامیابیوں کی وجہ سے ہے جو اس نے مختلف شعبوں میں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس کے باوجود کہ ہم پریشانیوں سے دوچار ہیں لیکن ہم پر سکون سلوک کرتے ہیں اور ہم اپنی صورتحال سے مطمئن ہیں اور جیسے جیسےہم پر دباؤ بڑھتا جاتاہے ، ہم اپنے موقف کی اہمیت کو سمجھتے جاتےہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین