Code : 1604 10 Hit

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی سرگرمیوں پر متعدد ممالک کی تنقید

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرروس، چین، فرانس، برطانیہ،جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے تنقید کی ہے۔

ولایت پورٹل:پنٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی میں اضافہ شروع کردیا ہے، بحری بیڑہ، پیٹریاٹ میزائل، بی ففٹی ٹوبمبار طیارے اور ایف سولہ لڑاکا جہاز بھی خطے میں بھیجے جاچکے ہیں،اب مزید ایک ہزار فوجی علاقے میں بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے اور نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا ہے،امریکی فیصلے کو چین، فرانس، جرمنی، یورپی یونین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम