Code : 3058 6 Hit

ملائیشیا کے وزیر اعظم اپنے عہدہ سے مستعفی

مہاتیر محمد جو نومبر 2020 تک ملائیشیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے تھے ، نے اپنا استعفیٰ اس ملک کے بادشاہ کو پیش کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:ملائیشین ذرائع کا کہنا ہے کہ 92 سالہ وزیر اعظم مہاتیر محمد نے نے اپنا استعفیٰ  اس ملک کے بادشاہ کو پیش کردیا ہے۔
مہاتیر محمد نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نومبر 2020 میں پیسیفک اقتصادی تعاون سمٹ سے پہلے ایسا نہیں ہوگا۔
اگر مہاتیر محمد کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تو ملائیشیا کی پیپلز جسٹس پارٹی کے رہنما انور ابراہیم ان کی جگہ  وزارت عظمی کی کرسی سنبھالیں گے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम