Code : 2256 459 Hit

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش ناکام؛دہشتگردوں کی ٹیم گرفتار

موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی، سعودی اور امریکی سازشوں کو مٹی میں ملا کر مشرق وسطیٰ کو عظیم بحران سے نجات دلانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس برگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایران کی انٹیلی جنٹس اور محافظی ٹیم کے جانبازوں نے ایک دہشت گردوں کو واردات انجام دینے سے پہلے ہی کثیر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل: موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی، سعودی اور امریکی  سازشوں کو مٹی میں ملا کر مشرق وسطیٰ کو عظیم بحران سے نجات دلانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس برگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایران کی انٹیلی جنٹس اور محافظی ٹیم کے جانبازوں نے  ایک دہشت گردوں کو واردات انجام دینے سے پہلے ہی کثیر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنٹس سروس کے سربراہ حجۃ الاسلام حسین طالبی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی اور سعودی خفیہ ایجنسیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے ساتھ ساتھ ایام فاطمیہ اور محرم کے مواقع پر ایران میں بد امنی پھیلانے کی سازش رچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی جسے ناکام کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنٹس یونٹ نے دہشتگردوں کی ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔
حجۃ الاسلام حسین طالبی نے کہا کہ صہیونی اور سعودی ایجنٹوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی امام بارگاہ کے بالکل قریب ایک مکان خریدا اور اس سے امام بارگاہ تک ایک سُرنگ کھودنا شروع کی چونکہ جنرل قاسم 9 اور 10 محرم کی مجالس میں شرکت کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں تاکہ انہیں آسانی سے ٹارگیٹ کیا جاسکے۔اور انہوں نے اس جرم کو انجام دینے کے کے لئے 500 کیلو گرام دھماکہ خیز مواد جمع کررکھا تھا اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ جب جنرل سلیمانی مجلس میں آئیں گے تو اس وقت پورے امام بارگاہ کو اڑا دیا جائے گا۔
لیکن سپاہ کی خفیہ ادارے نے وقت سے پہلے ہی انہیں دبوچ لیا اور اس طرح ایک بار پھر صہیونی ،سعودی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کو منھ کی کھانا پڑی۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम