ولایت پورٹل:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف دھمکیاں دیے جانے کے بعد مزاحمتی قوتوں کے حامی سائبرا سپیس کی طرف چلے پڑے، حزب اللہ کے حامیوں نے "میکرون اپنی حد میں رہو" کی ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر ہزاروں ٹویٹس کیے،یادرہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گذشتہ روز حزب اللہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس پارٹی کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ جتنی ہے اس سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے بلکہ یہ صرف "عسکریت پسندوں" پر مشتمل تنظیم ہے، انہوں نے لبنانی مزاحمتی قوتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے بیرون ملک دہشت گرد عناصر کے خلاف کی لڑائی کا بھی ذکر کیا ۔
لبنانی صارفین نے اعلان کیا کہ لبنان پر فرانسیسی اقتدار ختم ہوچکا ہے جو اب کبھی واپس نہیں آئے گا اور میکرون یہ تبصرہ کرکے لبنان کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، مروہ حمدان نامی صارف نے لکھاکہ کوئی بھی اپنی شرائط ہم پر مسلط نہیں کرسکتا لہذا لبنان میں میکرون کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
میکرون اپنی حد میں رہو؛ لبنانی سوشل میڈیا صارفین کا ٹرینڈ
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فرانسیسی صدر کے حالیہ تبصرے کے بعد مزاحمتی تحریک کے حامیوں نے ٹویٹر پر ایمانوئل میکرون کے خلاف ہیش ٹیگز چلائیں۔

wilayat.com/p/4472
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین