میکرون پیغمبر اسلام اور مسلمانوں سے معافی مانگیں: مسلم علما یونین کے سکریٹری جنرل

مسلم علما یونین کے سکریٹری جنرل نے فرانس کے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام ﷺ اور مسلمانوں سے معافی مانگیں اور اسلام کی توہین کو مجرمانہ اور ممنوع قرار دینے کے لئے ایک قانون پاس کریں۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مسلم علما یونین کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے صدر  ایمانوئل میکرون سے  پیغمبر اکرم ﷺ کے مقدس مقام اور مسلمانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،رپورٹ کے مطابق علی القره داغی  نے فرانسیسی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسلام اور پیغمبر اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف قانون پاس کریں۔
القره داغی  نے اپنے ٹویٹر پیج پر میکرون کی الجزیرہ چینل کے ساتھ بات چیت میں کی جانے والی باتوں کو اعتدال کی سمت ایک قدم قرار دیا ، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انکی پہلے کی باتوں سے مسلمانوں کے دلوں پر جو زخم لگے ہیں ان پر مرحم لگانے کے لیے یہ باتیں کافی نہیں ہیں۔
انہوں نےاس سلسلہ میں مزید لکھاکہ الجزیرہ چینل کے ساتھ انٹرویو میں میکرون کے الفاظ اعتدال پسندی کی طرف ایک قدم تھے ، لیکن یہ اقدام ان اثرات کو ختم کرنے کے لئے کافی نہیں ہے جو ان کے پہلے بیان نے مسلمانوں کے دلوں پر ڈالے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین