متحدہ عرب امارات کی طرح مصر اور اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری لائیں گے؛ترک صدر کا اعلان

ترک صدر نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے ساتھ بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اٹھائے گئے اقدامات کی طرح ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ انقرہ مصر اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایسے ہی اقدامات کرے گا جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیا گیا ہے۔
 ترکمانستان میں ای سی او سربراہی اجلاس سے واپسی پر انھوں نے قاہرہ اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ جو بھی قدم اٹھایا گیا ہے باقیوں (صیہونی حکومت اور مصر) کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجائے گا۔
یادرہے کہ  اس ماہ کے شروع میں ترکی میں جاسوسی کے الزام میں صہیونی جوڑے کی رہائی کے بعد اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، یادرہے کہ تقریباً ایک دہائی بعد  گزشتہ ہفتے انقرہ اور ابوظہبی کے درمیان اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے  بعد اردگان نے کہا کہ یہ معاہدے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گےاور جیسا کہ انھوں نے اب کہا ہےکہ انقرہ تل ابیب اور قاہرہ کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔
یادرہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جبکہ اس سے پہلےانھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ترکی فلسطین کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں نیز اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ہونے کے ناطے، ہم سب کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کم ہو جائے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین