Code : 2859 13 Hit

پاکستان کا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر کرنے پر قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے سماجی ذرائع ابلاغ پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شئر کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی حکومت نے سماجی ذرائع ابلاغ پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز روکنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کے لیے تیاری کر لی ہے اور سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے،ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز احسان صدیق کمیٹی کو کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی کے باقی ممبران میں اے ڈی جی بشارت اور ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار احمد چوہان بھی شامل ہیں،ان کے علاوہ ڈائریکٹر لا طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجاد علی خان کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،کمیٹی واٹس اپ، فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام سمیت 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوائے گی۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम