Code : 4112 4 Hit

لبنانی حکومت مستعفی

نیوز ذرائع نے لبنانی وزیر صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی حکومت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نے آج (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ لبنانی حکومت نے استعفی دے دیا ہے،رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے کابینہ کے اجلاس سے نکلنے کے بعد اعلان کیا کہ لبنانی حکومت نے اجلاس میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے، الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے بھی لبنان میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ ہی دیر  میں لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔
لبنان کے ال اے بی سی چینل نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ دیاب کو استعفی دینے سے روکنے کی کوششوں کے باوجود اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں  تو بھی چار وزراء کے استعفے اور تین دیگر وزرا کے استعفے کی دھمکی کی وجہ سےکابینہ قانونی طور تحلیل ہوجائے گی، الجزیرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حسن دیاب لبنانی وقت کے مطابق 19:30 بجےتقریر کریں گے۔
لبنان کےباخبر سیاسی ذرائع نے آج لبنانی اخبار الجمہوریہ کو بتایا کہ اس ملک کے وزیر اعظم حسن دیاب پر استعفی دینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہاہے، یہ دباؤ دونوں طرف سے ہےایک سڑکوں پر ہونے والے شدید احتجاج اوردوسرے متعدد وزراء کے استعفیٰ کی وجہ سے۔
یادرہے کہ بیروت سانحہ کے بعد سے لبنان میں منصوبہ بند طریقہ سے اندرونی طور پراختلاف ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے یہاں تک کہ عوام کو سڑکوں پر لایا گیا ہے ،ادھرحسن دیاب کی مخالف سیاسی پارٹیوں کی جانب سےبیروت سانحہ کے سلسلہ میں اپنے وزیروں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ  کیا جارہا ہے جس نے آخر کا رنگ لایا اور اس ملک کی حکومت کو استعفی دینے پر مجبور کر دیا گیا،یادرہے کہ اس کے بعد لبنان ایک بار پھر سیاسی تعطل کا شکار ہوجائے گا  جس کی سامراجی طاقتیں خواہاں ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین