Code : 3006 64 Hit

لبنانی فوج کے ہاتھوں اسرائیلی جارح ڈرون بھاگنے پر مجبور

لبنانی فوج نےالنبطیہ ریاست میں واقع میس الجبل قصبہ نے اسرائیلی جارح ڈرونوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ولایت پورٹل:لبنانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کل شام کو صیہونی  فوج کے کچھ جارح ڈرون  لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النبطیہ  ریاست میں واقع میس الجبل قصبہ کی فضا میں پرواز کررہے تھے کہ لبنانی فوج نے ان پر فائرنگ کی  جس  کے نتیجہ میں وہ  بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق  لبنانی فوج نے صیہونی ڈرونوں  کے لبنانی کے  آسمان میں داخل ہوتے ہی ان پر فائرنگ کردی اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
یادرہے کہ صہیونی فوج نے 3 ستمبر سے متعدد مرتبہ اپنے ڈرونوں کو جنوبی لبنان بھیجا ہے جو فوج ، حزب اللہ یا دیگر فورسز کی فائرنگ کی جوہ سے بھاگنے یا گرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈرونوں کی یہ جنگ اس وقت شراع ہوئی جب  اتوار کی صبح صیہونی حکومت کی جانب سے  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں  کی طرف دو ڈرون بھیجے گئے جن میں سے ایک گرکر تباہ ہوگیا اور دوسرا حزب اللہ کے ایک میڈیا سنٹر سے ٹکرا گیا۔
تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ دونوں ڈرون بموں سے لیس  اور خودکش تھے جنہیں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے بھیجا گیا تھا۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے اس ڈرون حملہ کے بعد کہا تھا کہ  حزب اللہ ان حملوں کا جواب دے گی۔
واضح رہے کہ مذکورہ حملوں میں حزب اللہ کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
لنبان کی  حکومت نے بھی صیہونیوں کے ان حملوں کو صیہونی حکومت کی جانب سے اس ملک کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کے خلاف اعلان جنگ ہے اور ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف اس کی شکایت کریں گے۔





0
شیئر کیجئے:
0
javed Hashmi15 February 2020 04:03 am
Masha Allah
پاسخ
फॉलो अस
नवीनतम