لبنان کے امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک گرفتار

لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر  میں گرفتاری کی اطلاع دی۔

ولایت پورٹل:لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی فوج کی خصوصی فورسز نے امونیم نائٹریٹ دھماکہ خیز ڈپو کے مالک سعد اللہ الصلاح کو بقاع کے علاقے میں گرفتار کر لیا ہے۔تاہم اس خبر اور اس کی درستگی کے بارے میں تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روزاس ملک کے مشرق میں 20 ٹن امونیم نائٹریٹ ضبط کیا، رپورٹ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی کھیپ جو کہ صنعتی دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے ، سکیورٹی فورسز نے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں کیمیائی کھاد ڈپو کی تلاشی کے دوران دریافت کی تھی جس کے بعد اسےمحفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔
یادرہے کہ  گزشتہ سال 4 اگست کو بیروت بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں آگ لگ گئی تھی جس میں 30 ہزار سے زائد امونیم نائٹریٹ تھے جس کے بعد بندرگاہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور بندرگاہ اورلبنانی دارالحکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
 لبنانی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران بڑی تعداد میں اس طرح مواد کو ضبط کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ  بندرگاہ کے دھماکے جو کہ لبنان کی سب سے بڑی بندرگاہ اور اہم شریان تھی ، نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کو مزید گہرا کردیا یہاں تک کہ  اس وقت برسراقتدارحسن دیاب کی حکومت مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئی جس کے بعد آج تک اس ملک میں سیاسی بحران جاری ہے اور ابھی تک حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین