Code : 2707 18 Hit

لبنانی وزیر اعظم سے آتے ہی واپس چلے جانے کا مطالبہ

حسن دیاب کو لبنان کی نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیے جانے کے دس دن بعد ، لبنان کے متعدد مظاہرین نے ان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے گھر کے باہر ریلی نکالی۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات درجنوں لبنانی مظاہرین بیروت میں وزیر اعظم حسن دیاب کے گھر کے سامنے جمع ہوئے اور ان سے  انتخاب کے دس روز بعد ہی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیاواضح رہے کہ لبنان میں 17 اکتوبر سے موجودہ سیاسی طبقے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں جن کی وجہ سے سعد الحریری  نے  استعفیٰ دے دیا ہےمظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ  دیاب کو اپنانمائندہ نہیں مانتے کیوں کہ وہ بھی  موجودہ سیاسی طبقے میں شامل ہیں،اگرچہ حسن دیاب نے اعلان  کیا ہے کہ ان کی حزب اللہ سے کوئی وابستگی نہیں ہے ، لیکن حزب اللہ اور امل تحریک کے لئے ان کی حمایت کی وجہ سے  ابھی بھی کچھ لوگ خاص طور پر وزیر اعظم سعد الحریری کے حامیوں  کے درمیان انھیں  حزب اللہ کے حامیوں میں سے یاد کیا جاتاہے،واضح رہے کہ لبنان میں 1975سے1990تک جاری رہنے والے خانہ جنگی  کے خاتمے کے بعد سے اس وقت بدترین معاشرتی اور معاشی بحران کا شکار ہے ، اور لبنان جب بھی  عالمی برادری سے مالی امداد کی مانگ کرتا ہے تو وہ  کہتے ہیں کہ  نئی حکومت وہ بھی اصلاحات کے ساتھ بر سر اقتدار آئے تو مالی امداد ہوسکتی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین