Code : 3577 9 Hit

ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو؛ سابق قطری وزیر اعظم کا محاصرہ کرنے والے مماک سے خطاب

سابق قطری وزیر اعظم نے دوحہ کا محاصرہ کرنے والی چار عرب ریاستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی گمراہ کن پالیسیوں سے اندورنی اور علاقائی سطح پر کیا فائدہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم آل ثانی نے ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی برسی کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ بحران کا حل ریاض کے پاس ہے۔
بن جاسم نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر مذکورہ ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں ان سے کہتا ہوں کہ جو آپ کہہ رہے ہے وہ سچ ہے کہ  حل آپ کے ممالک میں سے ایک کے دارالحکومت میں سے کیونکہ یہ بحران دوحہ  سے شروع  نہیں  بلکہ  وہاں سے شروع ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ جو شخص عقل سے کام نہیں لیتا ہےاور اپنی عوام کے ساتھ انصاف کے ساتھ سلوک نہیں کرتا ہے وہ دوسروں کے خلاف اس کے برخلاف کیسے کرسکتا ہے۔
قطری سفارت کار کا کہنا ہے کہ میں ان لوگوں سے خطاب کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جاہلیت اور فخر کے ساتھ یہ محاصرہ شروع کیا تھا اور ان سے یہ کہنا چاہوں گاکہ  قطر کو تنہا چھوڑ دو اور خود سے پوچھو کہ آپ کی اپنی  قوموں کے بارے میں آپ کی داخلی اورخارجہ پالیسی کیا ہے اور آپ نے اس پالیسی سے اس علاقے میں کیا حاصل کیا ہے؟
بن جاسم نے اس معاملے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اور استحکام پر قطر کے امیر تمیم بن حمدآل ثانی کا شکریہ ادا کیا  لیکن  اس کے ساتھ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی  کیا کہ یہ محاصرہ قطر پر مسلط کرنے والوں پر بوجھ بن چکاہے۔
 
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین