Code : 3056 28 Hit

دنیا میں کورونا سے متعلق تازہ ترین خبریں

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77100 ہوگئی ہے جن میں سے 24734افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی سرکاری عہدیداروں نے پیر کے روز کورونا وائرس  سے متأثرہ افراد  کی تعداد نیزعلاج کیے جانے والے افراد کی تعداد اور اس وائرس کی وجہ سے ہونے والے ہلاکتوں کے بارے میں نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ووہان میں دسمبر کے آخر میں شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر کے30 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔
چین  کی قومی صحت کمیشن نے پیر کے روز بتایا کہ اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد77100 پہنچ گئی ہے ۔
مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کےمطابق24734افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ کہا ہے کہ اس ملک  میں مذکورہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہوئے  مرنے والوں کی تعداد2592تک پہنچ گئی ہے۔
الجزیرہ چینل نے لکھا ہے کہ  چین سے موصولہ خبروں کے مطابق  چین کے گوانگ ڈونگ ، شنگھائی ، لیاؤننگ ، گائزو ، یون نان اور گانسو صوبوں میں حکام نے کورونا کے خلاف انتباہی سطح کو کم کردیا ہے۔
جنوبی کوریا سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق  اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد763 ہوگئی ہے جبکہ  ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے سرکاری عہدیداروں نے اتوار  کو کورونا کے سلسلہ میں  انتباہی سطح کو اپ گریڈ کرکے اعلی ترین سطح تک پہنچا دیا تھا۔
ادھر اٹلی سے ملنے والی خبروں میں آیا ہے کہ اس ملک میں بھی کورونا  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کم سے کم 152 ہوگئی ہے جبکہ  سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम