Code : 3232 27 Hit

امریکہ میں بحرانی کیفیت؛کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاریوں کا فقدان

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ امریکہ طبی سازوسامان کی قلت کا شکار ہے اور بہت سے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ملک اس وائرس سے لڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ہنگامی معالج ڈاکٹر ، میگن رنی نے اس ملک میں طبی سامان کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم  ماسک جیسے دیگرطبی وسائل میں اضافہ نہیں کرتے تو آج نہیں تو کل اس وبا کا مقابلہ کرنے والا عملہ میں بھی اس وائرس کا شکار ہوجائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل  کافی  نہیں ہیں اور ہم دراصل ان وسائل کو دوبارہ استعمال کررہے ہیں ، بیماریوں پر قابو پانےوالے اور روک تھام کرنے والے امریکی مراکز فی الحال اس طرح کی تجویز دے رہے ہیں (طبی سامان کو دوبارہ استعمال کرنا) ، لیکن یہ تجویز صرف اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس کافی  یہ سامان موجود نہیں ہے،یہ جو ہم کر رہے ہیں عام حالات میں ایسا نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ امریکہ کا شہر نیو یارک  جو اس وقت ریاستہائے متحدہ میں کورونا  پھیلنے کا مرکزچکا ہے اس کے میئر بل ڈی بلیسو نے ٹرمپ سے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کے پاس صرف آئندہ چند ہفتوں کے لئے ہی سامان  موجود ہے۔
نیو یارک  کے گورنر اینڈریو کومو نے اعلان کیا کہ انہوں نے خریداری کے لئے 20 لاکھ این 95 ماسک کی نشاندہی کی ہے ، جس میں 10 لاکھ ماسک نیویارک بھیجے گئے ہیں اور 500،000 ماسک لانگ آئلینڈ بھیجے گئے ہیں۔
اس سے قبل ، کومو نے اعلان کیا تھا کہ ماسک کی قیمت عام طور پر 80 سینٹ ہوتی ہے ، لیکن اب وہ چار ڈالر ہوچکے ہیں لیکن ہمیں ان کی ضرورت ہے۔


 



1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम