Code : 2373 61 Hit

فلسطین میں پہلی بارکویت کا سفیر تعینات

کویت نے پہلی بار عزیز الدیحانی کو فلسطین میں اپنا غیر مقیم سفیر تعینات کیا ہے ۔

ولایت پورٹل:کویتی اخبار الانباء نےکویت میں تعینات فلسطینی سفیررامی طہبوب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ  کویت نے اردن میں اپنے سفیر عزیز الدیحانی کو فلسطین کے لیے اپنےغیر مقیم  سفیر کے طور پر نامزد کیا  اور جب فلسطین کی طرف سے اس کی اجازت ملی تو کویت نے اپنے فیصلہ کو حتمی شکل دی،یاد رہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کل کویت کا دورہ کیا جہاں انھوں نے اس ملک کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اردن میں کویت کے جو سفیر  ہیں انھیں کو فلسطین کے غیر مقیم سفیر کے طور پر بھی تعینات کردیا جائے،دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطہ کے حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا،اردن کے بادشاہ اور کویت کے امیر نے فلسطین کے حالات کا بھی جائزہ لیا اور1974 میں مقرر ہونے والی سرحدوں کے مطابق  فلسطین کی حکومت تشکیل پانے پر بھی تاکید کی جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम