Code : 2423 48 Hit

کویت میں بدعوانیوں کے خلاف مظاہرہ

کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کی عوام نے نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق کل رات سیکڑوں کویتیوں نے بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور اصلاحات کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کویت کے سابق پارلیمنٹ اسپیکر صالح الملا کی اپیل پر مظاہروں  میں شرکت کی ،صالح الملا نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرے عوام کر رہی ہے جس کی وجہ موجودہ بدعنوانیاں اور مایوسی ہے ،مظاہرین نے موجودہ پارلیمنٹ اسپیکر کر مرزوق الغانم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مرزوق گھر چلے جاؤ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مال کو غارت ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے،ہماری تمام امیدیں  اور آرزئیں  خاک میں ملا دی گئی ہیں،ادھر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن محمد الحمیدی نے کہا کویت کی عوام اس مظاہرے کے ذریعہ پارلیمنٹ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہم بدعنوانیوں کے خلاف ہیں نیز ان مظاہروں کے پیچھے کسی سیاسی پارٹی کا ہاتھ نہیں ہیں یہ صرف اور صرف عوامی ہیں کہ جنہیں رہنے کے لیے گھر نہیں ، طبی سہولیات میسر نہیں  ہیں اور بیت المال کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम