کویت کا خواتین کو فوج میں شامل کرنے کا منصوبہ

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویتی فوج میں فوجی خدمات کے لیے جلد ہی خواتین کوبھی بھرتی کیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ کویت کے وزیر دفاع حمد جابر العلی خواتین کو کویتی فوج میں شامل کرنے کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں۔
 ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کویتی خواتین کویتی مسلح افواج میں مردوں کے ساتھ ملٹری سروس اور ملک کے دفاع میں بطور افسر اور نان کمیشنڈ افسران ،نیز وزارت دفاع کے سروس ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ طبی خدمات اور دیگر شعبه جات میں خدمات انجام دے سکتی ہیں۔
 ذرائع نے مزید کہاکہ اس فیصلے کا مقصد کویتی فوج کی خدمت میں خواتین کی صلاحیت کو استعمال کرنا ہے،ان ذرائع کے مطابق  پہلے سیٹ میں  ایک سو سے ڈیڑھ سو کویتی خواتین کے بھرتی کیے جانے کی توقع ہے جو افسر کے عہدے کے لیے نامزد ہوں گی اور پھر قبول کر لیے جائیں گی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین