Code : 4426 3 Hit

خاشقجی کا سایہ سعودیوں کو نہیں چھوڑرہا ہے: بلومبرگ

ایک مغربی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل کے معاملہ میں جاری بحران کے تناظر میں جی 20 سربراہی اجلاس ملتوی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب نے غیر سرکاری طور پر اطالوی عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی صحافی  جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں جاری بحران کی وجہ سے جی 20 سربراہی اجلاس دسمبر تک ملتوی کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق  جی 20 سربراہی اجلاس 21-22 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والا تھا، ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں اطالوی اور سعودی عہدیداروں کے مابین بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس کے بارے میں ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ جی 20 رہنماؤں کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ سعودی عرب ، جو اس گروپ کے اگلے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے ، نے سعودی خواتین کارکنوں کو جیلوں میں بند کررکھا ہے، واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا   تھا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گذشتہ دو سالوں سے یمن میں جنگی جرائم اور ملک کے اندر اپنے مخالفین کے خلاف پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کے باوجود ایک بین الاقوامی رہنما کی حیثیت سے اپنا مقام بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا اگر سعودی عرب اگلے جی 20 سربراہی اجلاس  میں قائدین کے میزبان ہونے  کا کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو  بن سلمان بین الاقوامی میدان میں واپس آجائیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین