Code : 2139 8 Hit

کشمیر سے کرفیو ہٹا کر کشمیریوں کو بولنے دیا جائے؛ ایمنسٹی انٹر نیشنل کا ہندوستان سے مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی لاک ڈاؤن سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال منقطع ہیں۔

ولایت پورٹل:ایکس پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ہندوستان  سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے کرفیو کو فوری طورپر ختم کردے،ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیرمیںہندوستانی بلیک آؤٹ کو 40 روز سے زائد ہوگئے ہیں، وہاں سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے اور کشمیریوں کو بولنے کا مو قع دیا جائے ، انسانی حقو ق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی لاک ڈاؤن سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال منقطع ہیں، ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ڈاکٹرز، صحافی، سیاسی رہنما اور کارکنان زیرحراست ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں ہندوستانی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہیں جس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں ہیں، جبکہ  کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम