Code : 2287 90 Hit

خوش آمدید؛کربلا زائرین کے استقبال کے لیے تیار

کربلائے معلی کا پورا شہر امام حسین علیہ السلام کے مہمانوں کا پرجوش استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں امن  قائم ہوچکا ہے اور مقدس شہرامام حسین کے چہلم پر آنے والے زوار کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے ،عراقی نیوز چینل الاتجاہ کی رپورٹ کے مطابق کربلا میں حالات معمول پر آچکے ہیں اور امام حسین کے چہلم پر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی سکیورٹی کے لیے حفاظتی دستے شہر میں تعینات کر دیے گئے  نیز تمام فلاحی زائرین کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے لیے الرٹ ہیں،یاد رہے کہ امام حسین کی چہلم کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا پہنچتے ہیں  جن میں زیادہ تر نجف سے کربلا کا راستہ پیدل طے کرتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम