Code : 2386 59 Hit

صیہونی جیل میں قید اردنی خاتون ہسپتال میں داخل

اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے صیہونی جیل میں قید اس ملک کی خاتون ہبہ اللبدی کی حالت غیر ہونے پر انھیں ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

ولایت پورٹل:اردن کی وزارت کارجہ کا کہنا ہے کہ  صیہونیوں کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر گرفتار ہونے والے اردنی شہری  خاتون پچھلے39دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھیں  جن کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے  جس کے لیے ادرن کو کئی بار صیہونیوں سے اپیل کرنا پڑی اور اب ایک دوسرے اردنی قیدی  غسان الجالی کے بارے میں کوشش کررہے ہیں ،یادرہے کہ ہبہ اللبدی 20اگست کو مغربی پٹی میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں جہاں انھیں صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا اور الزام عائد کیا کہ مغربی پٹی میں جوانوں کو حزب میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دینے آئی تھیں  اور انھوں نے حزب اللہ سے رابطہ رکھنے والے افراد سے ملاقات بھی کی ہے  لہذا انھیں پانچ مہینے کی سزا دی جائے گی تاہم ہبہ نے ان سب الزامات کی تردید کی ہے ،یادرہے کہ 2ستمبر کو عبد الرحمن مرعی نامی ایک اور اردنی شہری مغربی پٹی میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شریک ہونے کے لیے گئے تھے جہاں سے انھیں صیہونی فوجیوں  نے گرفتار کرلیا جبکہ وہ کینسر کے مریض ہیں  اور اب تک کئی آپریش بھی ہوچکے ہیں،اردن نے اپنے دو شہریوں کی  غیر قانونی گرفتاری پر اعتراض کرتے ہوئے پچھلے ہفتہ تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम