یمنی ڈورنز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مشترکہ کانفرانس

متحدہ عرب امارات نے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک کانفرانس کا انعقاد کیا ہے۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مشترکہ کانفرانس کی ہے جس میں اس نے خاص طور پر یمنی فورسز کی طرف سے ڈرونز کے استعمال میں اضافے سے خبردار کیا ہےاور دلیل دی ہے کہ ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے۔
یہ بات متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت کے وزیر عمر سلطان العلماء نے اتوار کو ایک خصوصی کانفرنس کے دوران کہی، "Unmanned Systems" کے عنوان سے یہ کانفرنس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔
الخلیج آن لائن کے مطابق اس کانفرنس میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ سمیت متعدد عرب اور مغربی ممالک کی فوجوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس کانفرنس کا مقصد ڈرونز کی ترقی ، اپ گریڈ اور ان کے خطرات سے نمٹنے کے طریقوں کا مطالعہ کرنا تھا۔
عمر سلطان العلماء نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ، ہم اپنی قوم کی حفاظت کی اہمیت سے واقف ہیں، اس لحاظ سے کہ یہ ٹیکنالوجیز ایسے اوزار ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے خلاف استعمال ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے،انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بہت سستے ہو گئے ہیں اور ان تک پہلے سے زیادہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے،یہ رسائی سسٹم کو ان لوگوں کے ہاتھ میں جانے کی اجازت دیتی ہے جن پر ہم کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہم سے متحد ہونے اور مل کر کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ایک ڈھال بنا سکتے ہیں جو [ہمیں] ان نظاموں کے استعمال کے خطرات سے محفوظ رکھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین