ولایت پورٹل:ہل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انکشافات پر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی لکھی ہوئی کتاب امریکہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سرفہرست قرار پائی ہے۔
یادر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں جان بولٹن کی یادداشتوں پر مبنی اس کتاب کے شائع ہونے کےپہلے ہی ہفتے میں 780000 نسخے فروخت ہوگئے اور اس کے ناشر دس لاکھ نسخے بکنے کی امید میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی کتاب کی وسیع اشاعت کے لئے 2 ملین ڈالر پیشگی ادا کیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ، جنہیں ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں عجیب و غریب طور پر بے دخل کردیا تھا ، ان دنوں ٹرمپ کے ایران مخالف سیاست دانوں میں سے ایک تھے لیکن اب ان کے پہلے نمبرکے دشمن بن گئے ہیں۔
یادرہے کہ بولٹن نے حال ہی میں اپنی کتاب ، ’ The room where it happened ‘ شائع کی ، جس میں ایسی بہت ساری باتیں شامل ہیں جو اب تک میڈیا میں نہیں آئی ہیں ، اس کتاب نے امریکہ میں کافی تنازعہ کھڑا کیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کتاب کے شائع ہونے کے آخری دنوں میںامریکی میڈیا ، خاص طور پر ٹرمپ پرتنقید کرنےوالی خبر رساں ایجنسیوں نے اس کتاب کے اقتباسات شائع کیے جس میں ٹرمپ کے خلاف کی جانے والی انکشافی تفصیلات کا ذکر ہے اور یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کیسے چل رہی ہے۔
ٹرمپ کے خلاف انکشافات پر مبنی جان بولٹن کی کتاب امریکہ میں بکنے والی کتابوں میں سر فہرست
ٹرمپ کی نامعقول کارکردگی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے سابق مشیر کی لکھی گئی کتاب امریکہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سرفہرست ہے۔

wilayat.com/p/3806
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین