ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج جہاد اسلامی موومنٹ کے قیام کی 33 ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اتحاد پر زور دیا، حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاد اسلامی تحریک کا قیام فلسطینی مزاحمت کے لئے ایک نئے بازو کے طور پر کیا گیا تھا،بیان میں مزید آیا ہے کہ فلسطینی گروہ اپنےملک کو بہر سے نہر تک آزاد کروانے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
حماس نے اس موقع پر جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور صیہونی مخالف جدوجہد اور فلسطینیوں کی آزادی میں اس گروپ کے کردار کو سراہا، حماس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ "سرایا القدس" اور حماس کی فوجی شاخ "عزالدین القسام" بٹالین صیہونی قبضے کے خلاف "ایک اکائی" ہیں۔
آخر میںحماس نے جہاد اسلامی تحریک کے بانی شہید " فتحی شقاقی " اور سابق سیکرٹری جنرل مرحوم "رمضان شلح" نیز اس تحریک کے ہزاروں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جہاد اسلامی تحریک اور حماس قبضے کے خلاف متحد ہیں:حماس
حماس نے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں کو جہاد اسلامی تحریک کے قیام کی برسی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جہاد اسلامی تحریک کوقبضے کے خلاف ایک طاقتور بازو قرار دیا۔

wilayat.com/p/4539
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین