Code : 2597 42 Hit

ہندوستان میں مظاہروں کی وجہ سے جاپانی وزیر اعظم کا دہلی کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان

ہندوستان میں شہریت کے منصوبے کی منظوری کے بعد ہونے والے احتجاج اور بدامنی کے دوران وزیر اعظم کا دورہ ہند منسوخ ہوسکتا ہے۔

ولایت پورٹل:جاپان کے جی جےاخبار کی رپورٹ کے مطابق جاپانی  وزیر اعظم آبے شنزو کے ہندوستان کے دورہ منسوخ ہونے کا امکان پایا جاتا ہے،جاپانی  وزیر اعظم آبے شنزو ہندوستان کے وزیر اعظم  نریندر مودی کے ساتھ  ملاقات کے لئے اتوار کے روز نئی دہلی آنے والے تھے،قابل ذکر ہے کہ ، حالیہ دنوں میں آبے اور مودی کی  ملاقات ہندوستان کے شہر گوہاٹی  میں ہونا طے پائی تھی جہاں شہریت بل کی منظوری پر بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہورہے ہیں،مذکورہ بل کے تحت ہندوستان بنگلہ دیش ، افغانستان اور پاکستان میں ظلم کا نشانہ بننے والے غیر مسلم افراد کو ہندوستانی شہریت دے گا لیکن مسلمانوں کو اس بل میں شامل نہیں کیا گیا ہے  جس کو لے ملک میں احتجاج ہورہے ہیں،مودی  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے  کہ یہ منصوبہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مزید الگ تھلگ اور گوشہ نشین کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے،اس سے قبل بھی ہندوستانی حکومت نے آسام سمیت دیگر  مسلم آبادی والے علاقوں میں مسلمانوں کی شہریت کو منسوخ کرنے  کا عمل شروع کر رکھا ہے ، جس کا کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت ، تقریبا بیس لاکھ بنگلہ دیشی نژاد مسلمان اپنی ہندوستانی شہریت سے محروم ہوجائیں گے اور انھیں ملک سے بے دخل ہونے کا امکان ہے،اس بل کے  مطابق ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور پاکستان میں اقلیتوں کو "مظلومیت کے تحت" ہونے کا دعوی کرنے والے ہندوستانی شہریت کی سہولت دی گئی ہے لیکن مسلمان اس قانون کے تابع نہیں ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम