Code : 1560 675 Hit

میں آیت اللہ خامنہ ای کو قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں:جاپانی وزیراعظم

جاپان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رہبر معظم نے دین اسلامی کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہےاور میں انہیں قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

ولایت پورٹل:جاپان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرمعظم  کا فتوی اہمیت کا حامل ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایٹمی ہتھیاروں کی ممنوعیت کے سلسلے میں رہبر معظم کے فتوی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور رہبر معظم نے دین اسلامی کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہےاور میں انہیں قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں،واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل بروز بدھ ایران کے3 روزہ دورے پرتہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम