Code : 1575 17 Hit

سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یمنی فوج کا قانونی اور جائز حق ہے:انصار اللہ

انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہیں اور سعودی عرب کے پاس عقب نشینی اور جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ولایت پورٹل:یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی اور اماراتی جارحیت بند ہونے تک یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے،انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہیں اور سعودی عرب کے پاس عقب نشینی اور جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،انہوں نے تمام ایئر لائنوں اور عام شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یمنی فوج کا قانونی اور جائز حق ہے،قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے جمعے کے روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے مذکورہ ایئر پورٹ بند کر دیا گیا،اس سے قبل یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز ابہا ایرپورٹ کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम