ولایت پورٹل:العربیہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکومت کے سابق نمائندے Jason Greenblatt نے العربیہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی سینچری ڈیل کو منظر عام پر لانے کے لیے مناسب وقت نہیں آیا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتن نےایک بار پھر اس ڈیل کے منظر عام پر لانے کو ملتوی کردیا ہے اس کی وجہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کا تشکیل نہ پانا ہے،Jason Greenblatt نےدعویٰ کیا ہے وائٹ روز عنقریب مناسب وقت پر اس ڈیل کو منظر عام پر لائے گا، انہوں نے پچھلے سال ستمبر میں اور اپنے استعفے سے پہلے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس ڈیل کو پیش نہیں کرسکا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں اس کو لاگو کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا،یاد رہے کہ کئی مہینے پہلے سینچری ڈیل کے بعض حصوں کو منظر عام پر لانے کی ذمہ داری صہیونی حکومت کے سپرد کی گئی تھی اس حکومت کو پچھلے ستمبرتک بن جانا چاہیے تھا لیکن ابھی تک مختلف پارٹیوں اور تنظیموں کے اختلاف کی وجہ سے تشکیل نہیں پا سکی ہے ،قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کو منظرعام پر لانے کی باتیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جبکہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کی نشست میں پیش کیے جانے والے سیاسی پہلو ابھی تک مبہم ہیں ،یاد رہے کہ فلسطینی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اب تک خطے کے کسی بھی ملک نے اعلانیہ طور پر اس ڈیل کی تصدیق یا تائید نہیں کی ہے ،یہ ڈیل امریکہ اور صہیونیوں کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائے جانے والے تنازعہ کے خاتمے اور عربی اسراءیلی تعلقات کومعمول پر لانے کے مقصد سے پیش کی گئی ہے،اس ڈیل اور اس کے بعد ہونے والے مذاکرات میں پناہ گزین فلسطینیوں کے رہنے کے لیے مقبوضہ فلسطین سے باہر کسی ملک کا ذکر ہوا ہے جس کے بعد فلسطینی پناہ گزین کبھی بھی اپنے وطن میں واپس نہیں آ سکیں گے ۔
ابھی سینچری ڈیل کو منظر عام پر لانے کا وقت نہیں آیا:امریکی نمائندہ
سمجھوتے کی بات چیت میں امریکی حکومت کے سابق نمائندے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت تشکیل پانے میں دیر ہونے کی وجہ سے سینچری ڈیل کو منظر عام پر لانے میں دیر ہو رہی ہے ۔

wilayat.com/p/2380
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین