Code : 1730 22 Hit

اسرائیل میں مقیم یہودیوں کا اسرائیل کو صہیونیوں سے آزاد کرانے کا مطالبہ

اسرائیل میں مقیم ایتھوپیا کے یہودیوں نے اسرائیل کو صہیونیوں سے آزاد کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیل میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکے کی بہیمانہ ہلاکت کے بعد پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل میں مقیم ایتھوپیا کے یہودیوں نے اسرائیل کو صہیونیوں سے آزاد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونیوں کے ظلم و جبر اور بربریت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، پولیس کے مطابق پولیس افسر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کھیل کے میدان میں موجود تھا جب اس نے دیکھا کہ 2 افراد جھگڑ رہے ہیں تو اس نے اپنی شناخت کروائی ، جس کے بعد  سلمان تیکاہ نامی سیاہ فام  لڑکے نے ان پر پتھر پھینکے جس پر پولیس افسر نے خوفزدہ ہو کر اپنی زندگی بچانے کے لیے گولی چلادی جس سے وہ نوجوان زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،تاہم عینی شاہدین نے پولیس کے اس مؤقف کو مسترد کردیا،مذکورہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل کی سیاہ فام کمیونٹی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں  پر آگئی، گذشتہ 5 روز سے جاری ان مظاہروں میں کاروں اور ٹائرز کو آگ لگائی گئی، ایمبولینسز کو نقصان پہنچایا گیا اور احتجاج کا یہ سلسلہ پورے اسرائیل میں پھیل گیا ہے، پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں ، اسرائیل میں مقیم ایتھوپیا کے یہودیوں نے اسرائیل کو صہیونیوں سے آزاد کرانے کا نعرہ بھی لگا دیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम