Code : 4054 15 Hit

صیہونیوں کی غزہ پٹی پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ پٹی پر بمباری کی۔

ولایت پورٹل:آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شب غزہ پٹی پر بماری کی ہے، اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔
صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں،واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے،یادرہے کہ صیہونی اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں  کی پشت پناہی میں کبھی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کررہے ہیں تو کبھی بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال رہے  اس لیے کہ ایک تو   وہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور  دوسری طرف انھیں معلوم ہے کہ عالمی برادری  تو ان کے ساتھ ہے باقی  انہیں کون پوچھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ صدی ڈیل کی ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد صیہونیوں نے مغربی پٹی کے تیس فیصد حصے کا صیہونی علاقوں میں الحاق کرنے کا شور مچانا شروع کردیا لیکن  جب انھیں پتا چلا کہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو دنیا بھر کی مزاحمتی تحریک صیہونیوں کا جینا دوبھر کردے گی اور انھوں نے اس منصوبے پر عمل درآمد کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا اور کہا کہ الحاق تو شروع سے ہی ہمارے منصوبے میں شامل نہیں تھا اس کا شور تو ہم نے اس لیے کیا کیونکہ ہم سے فلسطینی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا تھا تو ہم نے الحاق کی بات اٹھا دی تاکہ یہ کہا جائے کہ تم فلسطین کی مزید سرزمین کو اپنے قبضے میں نہ لو ہم فلسطینی حکومت کی بات نہیں کریں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین